• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 169518

    عنوان: سبق چھوڑكر مشورے میں جانا؟

    سوال: میرا نام عاصم ہے ۔ (۱) میرا سوال ہے کہ میری بہن کا نکاح میری بڑی امی کے لڑکے کے ساتھ کرنا ہے۔ یہ بات بالکل طے ہے کہ لڑکا وہی ہے۔ لیکن لڑکے کے بڑے بھائی کی شادی نہیں ہوئی ہے۔ لڑکے کی ماں کا کہنا ہے کہ بڑے کے نکاح کے بعد چھوٹے کا نکاح کرنا ہے۔ تو ہم کیا کریں؟ (۲) کیا کورٹ میرج کر سکتے ہیں؟ ایک مہینہ بعد نکاح کرنا ہے صرف اور صرف کورٹ میرج کرنا ہے باقی کے جو کچھ تعلقات ہیں وہ ایک مہینہ بعد۔ مہربانی کرکے اس کا جواب دیجئے۔

    جواب نمبر: 169518

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 719-600/D=07/1440

    (۱) بڑے کے نکاح کے بعد چھوٹے کا نکاح ہو ایسا ضروری نہیں اگر چھوٹے لڑکے کے لئے مناسب رشتہ مل رہا ہے تو بلا وجہ تاخیر نہیں چاہئے بلکہ جلد سے جلد شرعی طریقہ پر نکاح کر دینا چاہئے۔ اذا خطب الیکم من ترضون دینہ وخلقہ فزوّجوہ ان لاتفعلو تکن فتنة فی الارض ، وفساد عریض ۔ رواہ الترمذی (مشکوة ، ص: ۲۶۷) ۔

    (۲) (الف) کورٹ میرج کرنے کی کیا ضرورت در پیش ہے۔ (ب) کورٹ میرج کس طرح کیا جائے گا اس کی پوری تفصیل لکھیں۔ (ج) اس سے فائدہ کیا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند