• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 169070

    عنوان: جماعت كی فضیلت میں جہاد كی فضیلت والی حدیث بیان كرنا؟

    سوال: لوگوں کو جماعت میں چار مہینے یاچالیس دن نکالنے کے لیے دعوت دیتے وقت جہاد کے متعلق آیتوں کے اور حدیثوں کے فضائل کا اس جماعت میں جانے والوں کے لیے بتانا درست ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 169070

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 731-615/B=07/1440

    چار مہینے کے لئے جماعت میں نکلنا یہ الگ کام ہے اور جہاد میں نکلنا الگ کام ہے۔ جہاد کے اجرو ثواب اور فضائل بتانا جماعت والوں کے لئے درست نہیں، یہ غلو ہے۔ اس سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند