• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 167923

    عنوان: كیا حیاۃ الصحابہ كی تعلیم ہرعالم كرسكتا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا سال لگائے ہوئے علماء صرف حیاة الصحابہ کی تعلیم کرسکتے ہیں یا جن علماء کا وقت نہیں لگا ہوا ہے وہ بھی کرسکتے ہیں؟ کچھ تفصیل سے بتائیں، مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 167923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 615-520/B=05/1440

    جن لوگوں کو اللہ نے سعادت بخشی کہ انہوں نے مکمل دین کی اور قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کی، ان کے مقام کو اللہ نے بہت بلند فرمایا۔ خواہ وہ سال لگائے ہوں یا نہ لگائے ہوں اس کا درجہ وارثِ انبیاء کا بتایا۔ ان کا حق ہے کہ قوم کو اچھی باتیں بتاتے رہیں اور بری باتوں سے روکتے رہیں۔ قرآن پاک کا ترجمہ ہو، حدیث شریف کی تعلیم ہو، حیاة الصحابہ کی تعلیم ہو، سب کا حق رکھتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند