• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 166229

    عنوان: کیا دعوت و تبلیغ قرآن اور حدیث سے ثابت ہے ؟

    سوال: کیا دعوت و تبلیغ قرآن اور حدیث سے ثابت ہے ؟

    جواب نمبر: 166229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 242-186/B=2/1440

    دین کے تمام احکام کی تبلیغ کرنا یعنی دوسروں تک پہونچانا فرض کفایہ ہے یعنی کچھ مسلمان یہ فرض ادا کریں تو سب مسلمانوں کی طرف سے کافی ہوگا۔ تبلیغ کا کوئی طریقہ متعین نہیں۔ مدراس دینیہ میں بیٹھ کر جو درس و تدریس کی خدمت انجام دی ہے یہ بھی دین کی تبلیغ ہے، خانقاہوں میں بزرگان دین بیٹھ کر جو لوگوں کی اصلاح کا کام کرتا ہے وہ بھی تبلیغ ہے، وعظ و نصیحت کے ذریعہ علماء جو دین کی خدمت انجام دیتے ہیں اور تصنیف و تالیف کے ذریعہ جو دین کی پائدار خدمت انجام دیتے ہیں یہ سب دعوت و تبلیغ ہے۔ تبلیغ کا کام قرآن و حدیث سے ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند