• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 165917

    عنوان: تبلیغی جماعت میں كام كرنے والے علماء كی اصلاح كی فكر؟

    سوال: ہم جب بھی کسی عالم جو دعوت و تبلیغ سے منسلک ہیں کے عقائد کو اہلسنت ولجماعت کے عقائد سے ہٹنے کی بات کرتے ہیں تو کچھ ساتھی کہتے ہیں کہ ہمیں ان چیزوں سے کیا کرنا ہمیں تو کام سے مطلب ہے ۔اس صورت میں ہم کیا جواب دیں ؟

    جواب نمبر: 165917

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 254-189/B=2/1440

    بہتر یہ ہے کہ پہلے ہم اپنے عقائد اور اپنے گھر والوں کے عقائد کی اصلاح کریں، پھر عالموں کی اصلاح کی فکر کریں۔ علماء کی خدمت میں جایا کریں اور دینی احکام و مسائل اور عقائد اسلام کی معلومات حاصل کریں۔ علماء کرام وارثین انبیاء ہیں دین اسلام کی اصل جڑ یعنی قرآن و حدیث کو یہی سمجھتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند