• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 164783

    عنوان: ہر گروہ دوسرے کی برائی كرنا چھوڑدے معاملہ حل ہوجائے گا

    سوال: ہم مرکز نظام الدین کے مشورہ کے مطابق کام کرتے ہیں، کوئی انتشار کی بات، لڑائی ، جھگڑا ، کسی بھی علماء اکابر کی شان میں گستاخی نہیں کرتے ہیں، پھر بھی مسجد میں کام کرنے نہیں دیتے، پریشان کرتے ہیں ، کہتے ہیں کہ ہم دیوبند اور علماء کے خلاف ہیں، اب ہم کیا کریں ۔ مہربانی کرکے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 164783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1453-1136/B=12/1439

    دونوں گروہ میں سے ہر ایک گروہ ایک دوسرے کی برائی بیان کرتا ہے، اور لعن طعن کرتا ہے اسی لئے انتشار ہوتا ہے۔ آپ دونوں گروہ ایک دوسرے کو برا کہنا بند کردیں اور خالص اللہ کے لئے جس طرح پہلے دعوت و تبلیغ کا کام کرتے چلے آئے ہیں اسی طرح اب بھی کام کریں، کوئی پریشانی سامنے نہیں آئے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند