• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 154660

    عنوان: قرآن کا پیغام اور اسلام کے تعارف کے لیے کوئی کتاب بتادیں

    سوال: حضرت، میرے کچھ ہندو دوست ہیں اور کچھ استاذ بھی جو بہت بڑی بڑی پوسٹ پر ہیں جیسے الیکشن کمشنر، ڈپٹی کلکٹر وغیرہ، ان کے اور میرے کافی اچھے تعلقات ہیں۔ وہ لوگ اسلام سے کافی متاثر ہیں اس لیے میں ان کو سیرت سے متعلق اور بزرگوں کی حقیقت، قرآن کا پیغام اور اسلام کے تعارف کی ایسی کتاب ہدیہ میں دینا چاہتا ہوں جو ایک غیر مسلم کو آسانی سے سمجھ میں آجائے اور کتاب انگریزی میں ہو۔ برائے مہربانی مجھے ایسی یا ان جیسی کتابوں کے نام بتائیں، خاص طور پر سیرت کی انگریزی میں کتاب۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 154660

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1508-1450/H=1/1439

    ایک کتاب ”اسلام کیا ہے؟“ حضرت اقدس الحاج مولانا محمد منظور صاحب نعمانی رحمہ اللہ تعالی کی تصنیف ہے اردو، ہندی، انگلش میں قیمتاً دستیاب ہے اس کو منگا کر پہلے دیدیجئے اور جب وہ لوگ سات آٹھ مرتبہ اس کا مطالعہ کرکے اچھی طرح سمجھ لیں تو دوسری کتاب دینے کے متعلق معلوم کرلیں آپ کے قریب میں کوئی عالم ربانی متبع سنت شیخ کامل بھی ہوں اور کتاب دینے کے علاوہ ان لوگوں کی ملاقات وقتاً فوقتاً ان عالم صاحب سے کراتے رہا کریں تو امید ہے کہ جلد اور بیحد نفع ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند