• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 154395

    عنوان: الکلام البلیغ فی احکامات التبلیغ میں تبلیغی جماعت کو بدعت ثابت کیا ہے‏، اس كے بارے میں آپ كی كیا رائے ہے؟

    سوال: حضرت مولانا فاروق الہ آبادی رحمت اللہ علیہ نے اپنی کتاب الکلام البلیغ فی احکامات التبلیغ میں تبلیغی جماعت کو بدعت ثابت کیا ہے ، حضرت مولانا صاحب نے یہ کس بنیاد پر کہا ہے ؟ تفصیل کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 154395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1537-1419/B=1/1439

    ہم نے اس کتاب کی ایک مرتبہ زیارت تو کی ہے لیکن اس کتاب کے مطالعہ کرنے کا اتفاق نہ ہوا، آپ کتاب کا مطالعہ غور سے کریں جہاں جس چیز کو بدعت لکھا ہے تو اس کی وجہ بھی ذکر کی ہوگی، اس وجہ کو غور سے پڑھئے اگر کہیں کھٹک ہو تو اسے سوال کرکے معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند