• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 154391

    عنوان: بعض علماء کرام نے دعوت و تبلیغ کو بد عت کہا ہے ، کیا اصل میں دعوت و تبلیغ بدعت ہے ؟

    سوال: ہمارے بعض علماء کرام نے دعوت و تبلیغ کو بد عت کہا ہے ، کیا اصل میں دعوت و تبلیغ بدعت ہے ؟ اور انہوں نے بدعت کہا ہے تو کس بنیاد پر کہا ہے ؟ براہ کرم، تفصیل کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 154391

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1496-1475/B=1/1439

    فی نفسہ دین کی دعوت وتبلیغ تو فرض کفایہ ہے اسے دنیا کا ہرمسلمان دل وجان سے مانتا ہے یہ قرآن کا حکم ہے۔ البتہ مروجہ طریقہ جس میں بہت سی غیر ضروری کاموں کو ضروری سمجھ لیا ہے، اور بے جا غلو اختیار کرلیا ہے اس لیے بعض علماء اس طریقہٴ کار کو بدعت کہتے ہیں، ورنہ فی نفسہ دین کی دعوت وتبلیغ کو کوئی بھی بدعت نہیں کہہ سکتا۔ ہرکام میں اعتدال ہو تو کوئی کچھ نہیں کہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند