• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 153070

    عنوان: فیس بک کے ذریعہ تبلیغ کرنا کیسا ہے؟

    سوال: (۱) فیس بک پروفائل پکچر میں اپنی تصویر لگانا جائز ہے یا نہیں؟ (۲) فیس بک استعمال کرنا گناہ ہے؟ (۳) کسی کی پکچر کی تعریف کرنا کیسا ہے؟ (۴) فیس بک کے ذریعہ تبلیغ کرنا کیسا ہے؟ (۵) فیس بک کا دینی اور جائز استعمال کیسے کیا جائے؟

    جواب نمبر: 153070

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1146-1086/sd=11/1438

    (۱) ناجائز ہے ۔

    (۲) فیس بک کا جائز استعمال جائز ہے ۔

    (۳) پکچر میں اگر جاندار کی تصویر ہو، تو اُس کی تعریف کرنا درست نہیں ہے ۔

    (۴) فیس بک کے ذریعے مستند اور صحیح باتوں کی تبلیغ کرنا جائز ہے ۔

    (۵) فیس بک کا دینی اور جائز استعمال فیس بک استعمال کرنے والوں سے معلوم کریں، ہم نے اس سلسلے میں جو تحقیقات کی ہیں، اُن سے معلوم ہوا کہ اس وقت فیس بک کے استعمال میں عموما خلاف شرع اور غیر مفید امور کا ارتکاب کرنا پڑتا ہے ، بسا اوقات بغیر قصد و ارادے کے بھی فحش تصویریں اور غلط قسم کے پرو گرام سامنے آجاتے ہیں؛ اس لیے عام حالات میں بلا ضرورت فیس بک استعمال نہ کرنے ہی میں احتیاط ہے ، باقی ضرورت کے وقت جائز استعمال میں مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند