• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 151045

    عنوان: شوشل میڈیا پر دینی بات نشر کرنا؟

    سوال: کیا فیس بک، وہاٹس اَیپ اور کوئی بھی شوسل میڈیا کے ذریعہ کوئی حدیث، قرآن کی آیتیں، قرآن کا بیان یا اور کوئی دینی باتیں شیئر کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ بات بغیر تحقیق کے کوئی بھی شیئر کردیتا ہے اور بہت سے لوگ بغیر تحقیق کے ان باتوں پر عمل کرنا شروع کردیتے ہیں۔ کیا یہ ذریعہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 151045

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 743-591/D=8/1438

    قرآن کی آیتیں، قرآن کا بیان یا کوئی دینی بات جو مستند طور پر آپ کو معلوم ہو وہ دوسرے کو بھیج سکتے ہیں، لیکن اس بھیجنے کا کوئی نیک مقصد ہونا چاہیے، صرف کھیل اور تفریح مقصود نہ ہو، نیز حدیث مستند ہو، آیتوں کا ترجمہ کسی معتبر اور معتمد عالم کا کیا ہوا ہو اسی طرح دین کی بات بھی معتبر طریقہ سے آپ کو معلوم ہوئی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند