• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 150939

    عنوان: اگر کوئی دعوت و تبلیغ کا کام نہیں کرتا ہے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

    سوال: اگر کوئی دعوت و تبلیغ کا کام نہیں کرتا ہے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 150939

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 830-850/B=8/1438

    دین کی دعوت وتبلیغ کا کام فرض کفایہ ہے یعنی کچھ مسلمان بھی دعوت وتبلیغ کا کام انجام دیں گے تو تمام مسلمانوں کی طرف سے فریضہ اترجائے گا، یہ فرض عین نہیں ہے، یعنی سب کے لیے دعوت وتبلیغ کرنا فرض نہیں ہے، جس طرح نماز جنازہ فرض کفایہ ہے کہ چند مسلمان بھی نماز جنازہ ادا کرلیں تو سب مسلمانوں کی طرف سے فریضہ ادا ہوجاتا ہے۔ اگر کوئی دعوت وتبلیغ نہ کرے تو اس پر کوئی گناہ نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند