• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 149925

    عنوان: میرے لیے حج كرنا بہتر ہے یا جماعت میں جانا؟

    سوال: میرے پاس چار مہینے جماعت میں جانے کا الحمد للہ خرچ موجود ہے اور ذہن میں یہ بھی آتا ہے کہ عمرہ کرنے چلا جاوٴں۔ ان دونوں میں کون سی چیز افضل ہے؟ براہ کرم اس سلسلے میں میری مدد فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 149925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 478-403/D=6/1438

    جماعت میں جانا عبادت مقصودہ نہیں ہے بلکہ وسیلہ کے درجہ میں ہے جب کہ عمرہ میں جانا عبادت مقصودہ اور سنت ہے لہٰذا اس کے خلاف کی کوئی وجہ ترجیح نہ ہو تو عمرہ میں چلا جانا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند