معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 69272
جواب نمبر: 6927201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 687-672/M=5/1438
ہونٹ کے نیچے متصلاً جو بال ہوتے ہیں جنہیں عرف میں ”داڑھی کا بچہ“ کہا جاتاہے یہ بھی داڑھی کے حکم میں داخل ہیں ان کو کاٹنا ممنوع اور بدعت ہے، ونتف الفنیکین بدعة وہما جانبا العنفقة وہی شعر الشفة السفلی (ہندیہ: ۵/۳۵۸)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے آج ایک حدیث سنی جس کا مفہوم ہے کہ اللہ تعالی اس بندے کو پسند نہیں فرماتے جس کا پائجامہ ٹخنے کو چھپاتا ہو․․․میری مجبوری یہ ہے کہ میرے ٹخنوں پر سفید داغ ہیں جو مجھے بھدے لگتے ہیں اور میں نمازمیں اسی وجہ سے اپنی پینٹ سے ٹخنوں کو چھپاتا ہوں۔ اوریہ سفید داغ صرف میرے ٹخنوں پر ہی ہیں۔یا اگر میں باہر بھی ہوں تو بھی اپنے اس عیب کو اپنی پینٹ سے چھپاتا ہوں۔ میری تمنا ہے کہ میں اپنی پینٹ سنت طریقہ سے پہنوں لیکن میری مجبوری ہے۔ میرے پیروں پر سفید داغ جو ہمارے معاشرہ میں صحیح نہیں سمجھے جاتے ہیں نہ ہی وہ مجھے دیکھنے میں صحیح لگتے ہیں۔ اگر میں اپنی پینٹ ٹخنوں سے نیچے پہنتا ہوں تو یہ داغ چھپ جاتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اس مسئلہ میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ مجھے کیا کرنا چاہیے؟ اگر میں اس مجبوری کی وجہ سے نماز میں اپنے ٹخنے چھپاتا ہوں تو کیا یہ درست ہے؟
2368 مناظرعقیق کے مبارک ہونے کے سلسلے میں دج ذیل حدیث کا کسی صحیح حدیث کی کتاب سے حوالہ دیں۔ درج ذیل عبارت شامی کی ہے۔ تختم بعقیق، وقال تختموا بالعقیق فإنہ مبارک، ولأنہ لیس بحجر إذ لیس فیہ ثقل الحجر (الشامي: ۵:۲۲۹)
2005 مناظرکیا پرفیوم کا استعمال کرنا کیساہے؟
1494 مناظرمیرا
مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے پر بال زیادہ ہیں او راعلانیہ دکھتے بھی ہیں اور میری
عمر اس وقت چھبیس سال ہے اور ابھی شادی نہیں ہوئی ہے۔ بہت رشتے آئے لیکن کوئی رشتہ
جما نہیں۔ کچھ لوگوں نے چہرے پر بال ہونے پر اعتراض بھی کیا۔ میری بھنویں بہت چوڑی
ہیں اور وہ چہرے پر اچھی نہیں لگتی ہیں۔ کیا میں اس صورت میں بھنوں بنا سکتی ہوں
اور ہونٹوں کے اوپر کے بال نکال سکتی ہوں؟ برائے کرم مجھے بتائیں میں شکر گزار
رہوں گی۔
سر ڈھانپنا نماز میں اور نماز کے بغیر کتنا ضروری ہے، نہ ڈھانپنے پر کیا گناہ ہے؟ اردو میں حدیث کے حوالہ سے بتائیں۔
3436 مناظراگر میرے والد صاحب مجھے داڑھی نہیں رکھنے دیتے ہیں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
1422 مناظرمیں پیلے پوکھراج کی ایک انگوٹھی پہننا چاہتا ہوں۔ کیا اسلام میں یہ درست ہے؟
1583 مناظرہماری
مسجد میں دو بھائی جو کہ حافظ قرآن بھی ہیں اور نوجوان طالب علم بھی ہیں یعنی کالج
یونیورسٹی میں بھی پڑھ رہے ہیں جماعت کی امامت کراتے ہیں لیکن وہ ٹخنے سے نیچے پینٹ،
شلوار اور جبہ پہنتے ہیں۔ میں نے مفتی دیسائی دامت برکاتہم کے فتوی پرنٹ کرکے مسجد
میں بھی رکھ دیا ہے جو کہ انھوں نے بھی پڑھے ہوں گے، مگرپھر بھی وہ نماز کے دوران
ٹخنے چھپاتے ہیں ۔ میرا سوال یہ ہے کہ ان کے پیچھے ہماری نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک اللہ والے کا بیان سنا او رانھوں نے فرمایا کہ اگر
فرض نماز ہو بھی جاتی ہے تو ان کے پیچھے تراویح پڑھنا جائز نہیں ہے او رتراویح نہیں
ہوتی ہے۔ مہربانی فرماکر تفصیلی جواب دیں۔