• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 66721

    عنوان: عورتوں کا شرعی لباس کیا ہے؟

    سوال: عورتوں کا شرعی لباس کیا ہے؟ (۱) آج کل فیشن کے طور پر ہاف آستین والے کپڑے پہننا جائز ہے کیا؟ (۲) کپڑوں میں جینز کی پینٹ پہننا، تنگ پاجامہ پہننا، اس حوالے سے شرعی حکم کیا ہے؟ (۳) مرد درزی سے خواتین کے کپڑے سلوانے کا شرعی حکم کیا ہے؟ (۴) خواتین کا تنگ اور ہاف آستین والے کپڑے سینے والے درزیوں کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت پر استقامت عطا فرمائے اور ہمارا حامی وناصر ہو۔

    جواب نمبر: 66721

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 649-649/B=8/1437 قمیص اور شلوار ،اوڑھنی جس سے پورا جسم چھپ جائے ۔ بہت باریک کپڑے نہ ہوں ۔ (۱) عورتوں کے لئے جائز نہیں اور مردوں کے لئے بھی مکروہ ہے ۔ (۲) یہ فجار و فساق کا لباس ہے اس لئے مکروہ ہے ۔ (۳) اگر خواتین سینے والی ہوں تو ان ہی سے سلوانا چاہئے ۔ بدرجہ مجبوری مردوں سے سلوانے کی گنجائش ہے ، مگر مرد درزی عورت کی پیمائش نہ کرے، اس کاکپڑا منگوا کر اس سے پیمائش کرکے سلائی کرے ۔ (۴) مکروہ ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند