• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 66639

    عنوان: کیا ٹائی پہننا جائز ہے؟

    سوال: (۱) ایک آدمی سود نہیں کھاتا ہے لیکن اس کا بیٹا سود کھاتا ہے اور وہ آدمی اس بیٹے کا روزگار بھی کھاتا ہے، تو کیا اس آدمی کی اذان دینے سے نماز درست ہوگی؟ اور کیا داڑھی کاٹنے والا اذان دے سکتا ہے؟ (۲) کیا ٹائی پہننا جائز ہے؟ (۳) سگریٹ پینے جان لیوا بیماری ہوتی ہے توکیا اسے پینا جائز ہے ؟ (۴) کیا اللہ تعالی کو اللہ کی جگہ پر ”ہِم “(Him) (تنہاء) کہا یا لکھا جا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 66639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 791-680/D=11/1437

    (۱) صورت مسئولہ میں بیٹے کے سود کھانے سے باپ کے اذان دینے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا باپ کے اذان دینے سے نماز درست ہوجائے گی داڑھی کاٹنا مکروہ تحریمی ہے ایسے شخص کا اذان دینا مکروہ ہے باشرع آدمی کی موجودگی میں داڑھی کاٹنے والے کو اذان دینے کے لیے پیش قدمی نہیں کرنی چاہئے۔
    (۲) ٹائی غیروں کاطریقہ ہے مسلمانوں کو اس کے پہننے سے اجتناب کرنا چاہئے مکروہ ہے۔
    (۳) سگریٹ پینا مکروہ ہے۔
    (۴) اللہ تعالی کو عربی زبان میں اس کے اسم ذات اللہ جل جلالہ یا اس کے صفاتی نام سے پکارنا لکھنا یا بولنا چاہئے اور غیر عربی میں صرف انہیں نام کے ساتھ پکارنا یا لکھنا جائز ہے جو اللہ تعالی کے ساتھ مختص ہے یعنی اللہ تعالی ہی کے لیے بولا جاتا ہے، پس ہِم ْ (HIM) لفظ اللہ کے لیے بطور نام کے بولنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند