• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 63886

    عنوان: مصنوعی زیورات کا حکم

    سوال: کیا خواتین مصنوعی زیورات استعمال کر سکتی ہیں جیسا کہ بازار میں دستیاب عام جیولری ہوتی ہے ۔جس میں ہر دھات جیسے لوہا، اسٹیل، تانبا، پلاسٹک، اور کانچ شامل ہیں؟ سونا چاندی کے زیورات کافی مہنگے ہونے سے میچنگ جیولری آسانی سے خریدی جا سکتی ہے ۔ نیر سونے چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی انگوٹھی پہننا کیوں منع ہے ۔ پراہ مہربانی مفصل جواب اردو میں عنایت فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 63886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 559-554/H=7/1437 خواتین ہردھات کا زیور استعمال کرسکتی ہیں لوہا، اسٹیل، تانبا، پلاسٹک، کانچ کا بنا ہوا زیور ان کے لیے استعمال کرنا درست ہے، البتہ انگوٹھی صرف سونے اور چاندی کی جائز ہے اِن دونوں دھاتوں کے علاوہ انگوٹھی پہننا خواتین کو بھی جمہور کے نزدیک جائز نہیں۔ فیحرم (بیغرہا کحجر) اھ در مختار وفي رد المحتار تحت قولہ فیحرم بغیرہا وفي الجوہرة التختم بالحدید والصفر والنحاس والرصاص مکروہ للرجال والنساء اھ ج۵/ ۲۲۹، (ط، مکتبہ نعمانیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند