• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 5925

    عنوان:

    میں پیلے پوکھراج کی ایک انگوٹھی پہننا چاہتا ہوں۔ کیا اسلام میں یہ درست ہے؟

    سوال:

    میں پیلے پوکھراج کی ایک انگوٹھی پہننا چاہتا ہوں۔ کیا اسلام میں یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 5925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 589=632/ ل

     

    اسلام میں مردوں کے لیے صرف چاندی کی انگوٹھی(جوکہ ایک مثقال سے کم ہو) کی اجازت ہے اس کے علاوہ کسی اوردھات کی انگوٹھی کا استعمال مردوں کے لیے ناجائزہے۔البتہ اگر پوکھراج ایک قسم کے پتھر کا نام ہے تو پھر اس کی انگوٹھی پہننا جائز ہے بشرطیکہ انگوٹھی کا حلقہ چاندی کا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند