• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 3906

    عنوان:

    کیا ٹائی پہننا جائز ہے؟

    سوال:

    کیا ٹائی پہننا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 3906

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 121/ م= 121/ م

     

    ٹائی کے جواز و عدم جواز سے متعلق ایک استفتاء کے جواب میں حضرت مفتی محمود حسن صاحب گنگوہی نے جو کچھ فرمایا ہے اس کو بعینہ آپ کے سوال کے جواب میں نقل کردینا مناسب سمجھتا ہوں۔ وہ اس طرح ہے کہ ٹائی ایک وقت میں نصاری کا شعار تھا، اس وقت اس کا حکم بھی سخت تھا، اب غیرنصاریٰ بھی بکثرت استعمال کرتے ہیں، بہت سے صوم و صلاة کے پابند مسلمان بھی استعمال کرتے ہیں، اب اس کے حکم میں تخفیف ہے، اس کو شرک یا حرام نہیں کہا جائے گا، کراہیت سے اب بھی خالی نہیں، کہیں کراہیت شدید ہوگی کہیں ہلکی.


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند