• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 2239

    عنوان: بوڈی اسپرے کا کیا حکم ہے؟ 

    سوال: بوڈی اسپرے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ لگانا ٹھیک ہے اور کچھ کہتے ہیں کہ نہیں۔ کچھ کہتے ہیں کہ جب پرفیوم کو لگایا جاتاہے تو الکوحل کا اثر ختم ہوجاتا ہے، کچھ کہتے ہیں جو الکوحل حرام ہوتاہے وہ پر فیوم میں نہیں ہوتاہے۔ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں ۔ عموما پرفیوم کے باہر صرف الکوحل ہوتاہے تو ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ یہ کونسا الکوحل ہے؟

    جواب نمبر: 2239

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1953/ ھ= 1503/ ھ

     

    بوڈی اسپرے کے اجزائے ترکیبیہ کا ہمیں علم نہیں ہے اگر کوئی جز ناپاک نہیں ہے تو استعمال کی اجازت ہے ورنہ نہیں۔ الکوحل کے کارخانوں میں خود جاکر حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ نے تحقیقات کی ہیں ان سے بالتفصیل معلومات کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند