India

سوال # 176040

مرد اور عورت کے لیے سنتی لباس کیا ہے؟ کیا عرب ممالک میں جو لباس لگا پہنتے ہیں وہ سنت ہے؟ نہ ہمارے ہندوستان پاکستان میں جو لگا پہنتے ہیں وہ سنت ہے؟ اور عورت کو ساڑی پہننا کیسا ہے؟ مہربانی کرکے تفصیل سے بتائیں۔

Published on: Dec 24, 2019

جواب # 176040

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 291-352/M=04/1441



جو لباس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ و صحابیات سے ثابت ہے وہ سنتی لباس ہے، متقی علماء و صلحاء کا لباس بھی مستحب ہے، جُبّہ ، قمیص، لنگی، ٹوپی، عمامہ وغیرہ مردوں کے لئے مسنون لباس ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قمیص پسند تھی جس کی آستین ہاتھ کے گٹے تک ہوتی تھی، عورتوں کے لئے شلوار ، قمیص، خمار وغیرہ سنتی لباس ہیں، عورت ساڑی پہن سکتی ہے بشرطیکہ ستر مکمل ڈھپ جائے اور غیر قوم کی عورتوں کا خاص پہناوا نہ ہو، اگر کسی علاقے میں ساڑی صرف غیرمسلم عورتیں پہنتی ہوں وہاں مسلم عورتوں کو پہننے سے بچنا چاہئے۔ لگا کونسا لباس ہے؟ اس کی وضاحت فرما کر سوال کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات