india

سوال # 175544

عرض خدمت یہ ہے کہ کیا مرد اپنے سینے کے بال اسی طرح پیر وغیرہ کے بال صاف کر سکتا ہے یا نہیں؟
براہ کرم مدلل جواب دیکر جلد ارسال کر کے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

Published on: Jan 16, 2020

جواب # 175544

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 485-366/B=05/1441



مرد کے لئے بلا عذر سینے اور پیر وغیرہ کے بال صاف کرنا اچھا نہیں ہے، فقہاء نے اسے خلاف ادب قرار دیا ہے۔ وفي حلق شعر الصّدر والظّہر ترک الأدب ۔ کذا في القنیة ۔ (الفتاوی الہندیة، کتاب الکراہیة ، الباب التاسع عشر، ۵/۴۱۴، اتحاد دیوبند)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات