• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 174337

    عنوان: ڈاڑھی سنوارنے كے لیے اضافی بال كاٹنا؟

    سوال: عرض یہ ہے کہ میری داڑھی کے بال ایک مشت کے قریب تھے مگر نائی نے ناسمجھی کی بنا پر وہ چھوٹے کر دیئے تھے یس کے بعد ابھی تک ایک مشت بال نہیں آئے ۔ کیا میں سنوارنے کی نیت سے باہر نکلے ہوئے بال کٹوا سکتا ہوں؟ رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 174337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 206-153/D=03/1441

    جب تک ایک مشت نہ ہو جائے بال نہ کاٹیں۔ اما الاخذ منہا وہی دون القبضة ․․․․․ فلم یبحہ احد ۔ شامی: ۳/۳۹۳۔

    یحرم علی الرجل قطع لحیتہ۔ ج: ۹/۵۸۳۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند