• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 174208

    عنوان: مونچھ کے بارے میں شرعی حکم ؟

    سوال: محترمی و مکرمی صدر مفتی وہ دیگر مفتایان کرام۔ مونچھ کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ مدلل جواب کی استدعا ہے ۔ مونچھ کے بارے میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا طرز عمل کیا تھا؟ کیا لبوں کو تراشنا سنت ابراہیمی ہے؟ دعا خیر سے دستگیری فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 174208

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 177-137/D=03/1441

    احادیث میں مونچھوں کے کاٹنے کے سلسلے میں مختلف الفاظ ، مثلاً: جز ، قص، احفاء وغیرہ کے الفاظ آئے ہیں، جن میں سے بعض الفاظ اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ مونچھ مبالغہ کے ساتھ یعنی قینچی وغیرہ سے اتنی باریک کاٹی جائے کہ مونڈنے کے قریب معلوم ہو اور بعض الفاظ سے ثابت ہوتا ہے کہ بالکل باریک نہ کاٹی جائے؛ بلکہ اس طرح کاٹی جائے کہ ہونٹوں کے اوپر کی سرخی نظر آنے لگے لہٰذا دونوں طریقوں پرعمل کر سکتے ہیں، باقی استرہ اور بلیڈ سے صاف کرنا بھی جائز ہے لیکن خلاف اولیٰ ہے۔

    حضرت ابوبکر و عمر فاروق رضی اللہ عنہما کا صراحتا کوئی عمل حدیث میں نظر سے نہیں گذرا۔ قال ابن حجر: فیسن إحفاء ہ حتی تبدو حمرة الشفة العلیا، ولایحفیہ من أصلہ والأمر بإحفاء ہ محمول علی ماذکر وخرج بقصّہ حلقہ فہو مکروہ وقیل حرام؛ لأنہ مثلة وقیل: سنة لروایة بہ حملت علی الإحفاء بالمعنی المذکور ۔ (مرقاة المفاتیح: ۲/۸۴، ط: فیصل دیوبند) إذا تردّد الحلم بین سنة وبدعة کان ترک السنة راجحا علی فعل البدعة ۔ (شامی: ۱/۴۰۹، زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند