• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 171147

    عنوان: سونے چاندی كے علاوہ كسی دھات كی انگوٹھی پہننے كا كیا حكم؟

    سوال: مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ نقلی زیورات یا پھر آج کل جو انگوٹھیاں مارکیٹ ہیں ہمیں نہیں پتا کہ کس دھات کی ہیں ، کیا ان کو پہننا منع ہے؟

    جواب نمبر: 171147

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:898-786/sd=11/1440

    مرد کے لیے صرف ایک مثقال چاندی (۴/گرام ۳۷۴/ ملی گرام) کی انگوٹھی کی اجازت ہے اس سے زائد استعمال کرنا درست نہیں اور بلاضرورت چاندی کی انگوٹھی پہننا بھی بہتر نہیں۔

    ولا یتحلی الرجل بذھب وفضّة مطلقا إلا بخاتم ولایزد علی مثقال وترک التختم لغیر السلطان والقاضی وذی حاجة إلیہ کمتول أفضل الخ (شامی)

    اورعورتوں کے لیے سونے، چاندی ہیرے اور دوسری دھات کے بنے ہوئے زیورات پہننا بلاکراہت درست ہے؛ لیکن انگوٹھی عورتوں کے لیے بھی صرف سونے اور چاندی کی پہننا درست ہے، دوسری دھات کی انگوٹھی پہننا عورت کے لیے بھی مکروہ ہے۔ والتختم بالحدید والصفر والنحاس والرصاص مکروہ للرجال والنساء۔ (شامی)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند