معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 168871
جواب نمبر: 16887131-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 552-471/D=06/1440
شیو کرانا یعنی داڑھی منڈانا حرام ہے مذکور فی السوال بہانہ سے بھی ایسا کرنا حرام ہوگا یہ سب شیطان کی چالیں ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حضرت ہماری ایک عزیزہ اپنے نکاح یا شادی یا ولیمہ میں سفید لباس سنت کی نیت سے پہننا چاہ رہی ہیں کیا ان کا ایسا کرنا صحیح ہے جب کہ شادی میں سفید لباس پہننے کا رواج عیسائیوں میں ہے؟
3581 مناظرکیا ہم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین مبارک جیسا سینڈل رکھ سکتے ہیں او رکیا ہم ان کو پہن سکتے ہیں؟
2111 مناظرمیری عمر تیس سال ہے غیر شادی شدہ ہوں۔ میری داڑھی کے بال وقت سے پہلے سفید ہورہے ہیں ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اس پر کوئی خاص علاج نہیں ہے سوائے ہئر ڈائنگ کے۔ابھی میری داڑھی ایک مشت سے کم ہے۔ اور یہ مسئلہ مجھے ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان کررہا ہے کیا مجھے اسے بڑی رکھنی چاہیے؟ کیا سنتوں کی تکمیل راحت کے ساتھ ہیں (حوالہ الرسالہ اگست 2008صفحہ نمبر 8) ایک حدیث میں نے سنی تھی جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لنگی ٹخنوں کے اوپر پہنا کرو نیچے پہننا متکبرین کی علامت ہے۔ اس پر ایک دفعہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ نے گھسٹنے والا کپڑا پہنا جو بار بارٹخنوں کے نیچے جاتا تھا اور آپ رضی اللہ تعالی عنہ اس کو اوپر کرتے تھے۔ ان کا یہ عمل دیکھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسا مت کرو تم متکبرین میں سے نہیں ہو۔ تو کیا میں اس حدیث پر سے اجتہاد کر کے کچھ سال کے لیے شادی کیبعد تک داڑھی نہ رکھوں؟
2160 مناظرمیرا
مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے پر بال زیادہ ہیں او راعلانیہ دکھتے بھی ہیں اور میری
عمر اس وقت چھبیس سال ہے اور ابھی شادی نہیں ہوئی ہے۔ بہت رشتے آئے لیکن کوئی رشتہ
جما نہیں۔ کچھ لوگوں نے چہرے پر بال ہونے پر اعتراض بھی کیا۔ میری بھنویں بہت چوڑی
ہیں اور وہ چہرے پر اچھی نہیں لگتی ہیں۔ کیا میں اس صورت میں بھنوں بنا سکتی ہوں
اور ہونٹوں کے اوپر کے بال نکال سکتی ہوں؟ برائے کرم مجھے بتائیں میں شکر گزار
رہوں گی۔