• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 168452

    عنوان: اسلام میں یونیفارم پہننا جائز ہے یا نہیں

    سوال: میں وکیل ہوں میں عدالت میں پرکٹیس کرتا ہوں، مجھے عدالت میں یونیفارم پہننا پڑتا ہے ، وکلا کو یونیفارم پہننے کے لئے ضروری ہے ، لہذا میرا سوال یہ ہے کہ آیا میرے لیے اسلام میں یونیفارم پہننا جائز ہے یا نہیں؟ اس کے بغیر میں عدالت میں پرے کٹیس نہیں کر سکتا۔

    جواب نمبر: 168452

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:521-434/sn=6/1440

     سوال میں یہ وضاحت نہیں ہے کہ آپ کو کس طرح کا یونیفارم پہننا پڑتا ہے؟ بہر حال صورت مسؤولہ میں عدالت میں پریکٹس کے وقت آپ کے لئے پینٹ کوٹ پہننے کی گنجائش ہے، بس شرط یہ کہ پینٹ ڈھیلا ڈھالا ہو اور کوٹ ران کے نیچے تک ہو اور پائنچے تخنے سے نیچے نہ ہوں؛ البتہ ٹائی استعمال کرنے سے حتی الامکان احتراز کریں؛ کیونکہ ٹائی کا استعمال شرعا سخت مکروہ ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند