• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 167374

    عنوان: بالوں میں سفیدی چُھپانے کے لیے کالے رنگ کا استعمال

    سوال: آج کل لوگ بالوں میں سفیدی چُھپانے کے لیے کالے رنگ کا استعمال کرتے ہیں کیا اُس سے نماز ہو جاتی ہیں؟

    جواب نمبر: 167374

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 417-364/M=04/1440

    سفید بالوں میں کالا خضاب کرنا ممنوع و مکروہ ہے، حدیث میں ایسے لوگوں کے لئے وعید آئی ہے جو سفید بالوں کو سیاہ کرتے ہیں، نماز اگرچہ اس حال میں ہو جاتی ہے لیکن بالوں کو کالا کرنے سے احتراز لازم ہے، سفید بالوں میں سرخ منہدی کا خضاب مستحب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند