عنوان: كیا كالا خضاب لگانے والے امام كے پیچھے نماز مكروہ ہوتی ہے؟
سوال: میری عمر ۰۵ برس کی ہے ۔ میرے بال سفید ہونے لگے ہیں، میں ان کو پتتوں والی مہندی لگاکر لال کرتا ہوں، مسئلہ یہ ہے کہ اگر مسجد کا امام سفید بالو ں کو سیاہ کرتا ہو تو اس کی امامت میں کیا میری اور باقی مقتدیوں نماز ہو جائے گی؟
جواب نمبر: 16693831-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:286-210/sd=3/1440
سفید بالوں میں کالا خضاب لگانا مکروہ تحریمی ہے ، اگر امام سیاہ خضاب لگائے ، تو اس کی امامت مکروہ ہوگی اور ایسے امام کے پیچھے مقتدیوں کی نماز اگرچہ ادا ہوجائے گی؛ لیکن مکروہ ہوگی ۔