• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 164757

    عنوان: سر كے بال سیٹ كرنے كے لیے ہیئر بیلٹ لگانا؟

    سوال: سر کے بال کو پیچھے set کرنے کے لئے مرد کا ہیر بیلٹ (hair belt) لگانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 164757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1472-1228/D=12/1439

    ہاں اگر حدودجواز میں ہے انگریزی یا فیشن پسندوں کی نقل نہیں ہے تو جس بال کا رکھنا جائز ہے مثلاً پٹّہ بال موافق سنت تو اس کا سنوارنا بھی جائز ہے خواہ بیلٹ سے ہو، باقی اس میں اگر فیشن پسندوں کی نقالی ہو تو احتراز بہتر ہے کہ شریعت اسلامیہ میں سادگی پسندیدہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند