• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 163957

    عنوان: ٹائی باندھنا کیسا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ میں کہ اسلام میں ٹائی باندھنا کس جگہ پر جائز ہے اور کس جگہ پر نہیں کس حد تک باندھ سکتے ہیں اور کس حد تک نہیں؟

    جواب نمبر: 163957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1151-863/sn=11/1439

    ٹائی غیر قوموں کا لباس ہے؛ بلکہ اس کی ابتداء عیسائیوں کے باطل عقیدہ کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو سولی دی گئی کی علامت کے طور پر ہوئی تھی (آپ کے مسائل اور ان کا حل: ۸/۳۷۱) گو اب دیگر لوگ بھی اس لباس (ٹائی) کو پہننے لگے ہیں؛ اس لیے کسی مسلمان کے لیے بلا ضرورت ومجبوری ٹائی لگانا جائز نہیں، مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند