معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 161435
جواب نمبر: 16143501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 935-813/B=9/1439
ڈاڑھی رکھنا واجب ہے۔ اس کا منڈانا حرام ہے۔ لمبائی میں ایک مشت لمبی رکھنا یہ سنت یعنی واجب و ضروری ہے۔ اس سے کم رکھنے والا فاسق ہے اور گنہگار ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
داڑھی کی شرعی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟ مجھے یہ تو پتا ہے کہ ایک بالشت سے کم نہیں کاٹنی چاہئے۔ پوچھنا یہ ہے کہ میں نے یہ سنا ہے کہ چہرے کی سائڈ کی جو ہڈی ہوتی ہے ، وہ داڑھی ہے۔ اس کے علاوہ اوپر گال سے اور نیچے گردن کی طرف سائڈ کی ہڈی سے نیچے نیچے بال مونڈنے کی اجازت ہے؟ صحیح مسئلہ سے تفصیلا آگاہ فرمائیں۔ نیز میں یہ بھی جاننا چاہتا ہوں کہ سعودی عرب کے لوگ جو داڑھی رکھتے ہیں وہ توبظاہر میرے علم میں ناقص ہوتی ہے، کیوں کہ وہ صرف تھوڑی کے اوپر رکھتے ہیں جسے فرنچ کٹ کہا جاتاہے، کیا وہ درست ہے؟ یا نہیں؟اگر نہیں! تو وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ مہربانی فرما کر میری اس مشکل کو دور فرمائیں۔ میرامقصد تنقید نہیں ہے بلکہ مسئلہ سے آگاہی ہے۔
10057 مناظرکیا داڑھی کا تراشنا (منڈانا) نفاق کی علامت ہے؟
1900 مناظرعورتیں جو آنکھوں پر نقلی پلکیں لگاکر میک اپ کرتی ہیں اس کا شریعت میں کیا حکم ہے؟ (۲)دو تین حفظ کرنے والیاں سجدے والی آیت پڑھ کر دس پندرہ منٹ فضول گفتگو کرنے کے بعد پھر سجدے والی آیت پڑھیں تو کتنے سجدہ کریں گیں؟
3453 مناظرمحرم یا غیر محرم میں کالے کپڑے پہنا جائز ہے یا نہیں؟
7896 مناظرمیں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ اسلام میں داڑھی کی کیا اہمیت ہے؟ کیا یہ فرض ہے یا سنت یا واجب؟ برائے کرم آپ اپنا جواب حدیث کے حوالہ کے ساتھ عطا فرماویں، نیز پورا حوالہ اور حدیث نمبر بھی بتادیں؟
1517 مناظرمیں
جین انجینئرنگ کالج میں لیکچرر ہوں۔ الحمد للہ میری شرعی داڑھی ہے ۔ اب میں حج پر
جانے کا ارادہ کررہا ہوں۔ میرے لیے دعا کریں۔میں نے اپنے دل میں نیت کی ہے کہ حج
کے بعد میں اسلامی لباس پہنوں گا کیوں کہ ابھی تو میں پینٹ اور شرٹ پہنتا ہوں۔
برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ مجھ کو کیا ڈریس پہننا چاہیے جو کہ سنت سے زیادہ قریب
ہو کیوں کہ میں جانتا ہوں کہ جب میں اپنا ڈریس تبدیل کروں گا تو میرا نفس برا
محسوس کرے گا لیکن مجھ کو اللہ پر یقین کرنا ہے کیوں کہ یہ میرا بہت ہی چھوٹا قدم
ہے اس راستہ میں اپنا ایمان مضبوط بنانے کے لیے۔ میرے لیے اور میرے گھر والوں کے لیے
دعا کریں تاکہ میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق اپنی خواہش کو
پورا کرسکوں۔
حضرت
مجھے معلوم کرنا ہے کہ مردوں پر لال رنگ کے کپڑے پہننا جائز ہے کہ نہیں؟ میں آپ کا
بڑا مشکور رہوں گا۔