• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 159744

    عنوان: بے ترتیب ڈاڑھی كے بالوں كو درست كرنا؟

    سوال: اگر کسی شخص کی ڈاڑھی ایک مشت ہی ہو اور کہیں کہیں سے بے ترتیب نکلی ہوئی ہو یا دیکھنے میں اچھی معلوم نہ ہوتی ہو تو کیا صرف اس جگہ کے حصے کو درست کرسکتے ہیں؟ نیز کوئی ایسی کتاب کا نام بتادیں جس میں تفصیل سے ڈاڑھی کے متعلق مسائل ہوں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 159744

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:836-673/sd=7/1439

    (۱) اگر ڈاڑھی ایک مشت کے بقدر ہو، تو اس کے بے ترتیب بالوں کو کاٹنا جائز نہیں ہے ؛ البتہ ایک مشت سے زائد بے ترتیب بالوں کو کاٹنے کی گنجائش ہے ۔

    (۲) داڑھی اور بالوں کے شرعی احکام : مولفہ : مفتی احسان اللہ شائق (جامعة الرشید ، پاکستان ) داڑھی کا وجوب : مولفہ : حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب کاندھلوی رحمہ اللہ ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند