• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 159325

    عنوان: کیا کالی منہدی لگانے کے بعد نماز ہو جاتی ہے؟

    سوال: (۱) سر اور ڈاڑھی کے بالوں میں گرنئر (garnier) یا گودریج(godrej) کی کالی منہدی لگانا کیسا ہے؟ (۲) کیا اسے لگانے کے بعد نماز ہو جاتی ہے؟ (۳) اسے لگانے کے بعد اگر کوئی بیوی سے ہمبستر ہوا اور پھر غسل کر لیا، کیا یہ غسل ہو گیا؟ (۴) ڈاڑھی اور سر کے بالوں میں گرنئر کالی منہدی (رنگ) لگا کر جنابت غسل کے بعد کیا امامت کرسکتا ہے؟ یعنی مسجد میں نماز پڑھا سکتا ہے؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 159325

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:693-589/sd=6/1439

    (۱) سر یا ڈاڑھی کے بالوں میں گرنئر یا گودریج کی کالی مہندی لگانا ناجائز ہے ۔(۲) اگر مہندی ایسی ہو کہ جس کے لگانے کے بعد پرت جم جائے ، جس سے پانی بالوں تک نہ پہنچ سکے ، تو ایسی مہندی لگانے کے بعد وضوء اور غسل صحیح نہیں ہوگا ، لہذا نماز بھی صحیح نہیں ہوگی۔(۳) غسل میں وہی مسئلہ آئے گا جو نمبر ۲کے جواب میں لکھا گیا ہے ، یعنی اگر پرت والی مہندی ہے ، تو اس کو چھڑا کر بالوں تک پانی پہنچانا ضروری ہوگا ، ورنہ غسل صحیح نہیں ہوگا۔ (۴) اس کا جواب جزء نمبر ۲اور ۳میں گذر چکا ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند