• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 158548

    عنوان: بھنووٴں کے زائد بالوں کو کٹوانا؟

    سوال: میری بھنووَں کے بال بڑے ہونے کی وجہ سے بکھرے رہتے ہیں تو کیا میں اپنی بھنووَں کے زائد بالوں کو کٹواسکتا ہوں؟ شکریہ

    جواب نمبر: 158548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 589-464/SN=5/1439

    جو زائد بال بکھرے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے چہرہ بدنما لگتا ہے ان بالوں کو کٹواسکتے ہیں، گنجائش ہے۔ قال الشامي نقلا عن التاتارخانیة: ولا باس بأخذ الحاجبین وشعر وجہہ ما لم یشبہ المخنث ومثلہ في المجتبی تأمل․ (درمختار مع الشامی: ۹/ ۵۳۶، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند