• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 155453

    عنوان: بلیڈ سے مونچھ صاف کرنا کیسا ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! بلیڈ سے مونچھ صاف کرنا کیسا ہے؟ ہم نے کچھ مشائخ کو بھی دیکھا ہے بلیڈ سے صاف کرتے ہوئے، یہ کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 155453

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:110-72/SD=2/1439

    بہتر یہ ہے کہ مونچھیں قینچی وغیرہ سے نکالی جائیں اور اس قدر چھوٹی کردی جائے کہ مونڈنے کے قریب معلوم ہوں، باقی استرہ اور بلیڈ سے صاف کرنا بھی جائز ہے ، لیکن خلاف اولیٰ اور غیر بہتر ہے ، کیونکہ استرہ سے صاف کرنے کے متعلق بدعت اور سنت دونوں طرح کے اقوال ملتے ہیں، اور جو فعل سنت وبدعت کے درمیان دائر ہو اس کا ترک ہی اولیٰ ہے ۔ وفیہ (مجتبی) حلق الشارب بدعة وقیل سنّة (درمختار: ۵۸۳/۹، ط: زکریا) إذا تردد الحکم بین سنّة وبدعة کان ترک السنة راجحا علی فعل البدعة (شامی ۴۰۹/۱زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند