• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 153277

    عنوان: كیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ لنگی کے نیچے سلا ہوا پاجامہ یا جانگیہ استعمال فرماتے تھے

    سوال: میں ایک عرصے سے اتباع سنت میں سلی ہوئی لنگی کا استعمال کرتا رہتا ہوں جبکہ مستقل لباس کے طور پر تو بہرحال شلوار ہی استعمال کرتا ہوں۔ مگر ابھی چند روز قبل کسی نے کہا کہ لنگی بے شرمی اور بے غیرتی کا لباس ہے اور اس سے زیادہ بے شرم لباس ہے ہی نہیں اور یہ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ لنگی کے نیچے سلا ہوا پاجامہ یا جانگیہ استعمال فرماتے تھے ۔ اب یہ اس سے پہلے کبھی نہیں سنا تھا۔ رہنمائی فرما دیجیے تاکہ سنت کا صحیح اتباع کر سکوں۔ خیراً کما احسن الجزا۔

    جواب نمبر: 153277

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1306-1207/sd=12/1438

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے تہبند باندھنا ثابت ہے ، اس کو بے شرمی کا لباس کہنا صحیح نہیں ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تہبند کے نیچے سلا ہوا پاجامہ پہننا ثابت نہیں ہے ، جس نے آپ سے یہ بات کہی ہے ، اس سے حوالہ طلب کیجیے ۔ (مردوں کے لباس کے شرعی احکام ، ص: ۴۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند