• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 151531

    عنوان: مرد کا ستر کہاں سے کہاں تک ہے؟

    سوال: مفتی صاحب! مرد کا ستر کیا ہے؟ کئی لوگ الگ الگ طریقہ سے بیان کرتے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ:۔ (۱) ناف کے اوپر سے گھٹنے کے نیچے تک ہے۔ (۲) ناف کے نیچے سے گھٹنے کے نیچے تک ہے۔ براہ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیجئے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 151531

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 951-945/N=9/1438

    احناف کے نزدیک ناف کا حصہ ستر میں داخل نہیں ہے؛ جب کہ گھٹنا ستر میں داخل ہے؛ اس لیے مرد کا ستر ناف کے نیچے سے گھٹنے کے نیچے تک ہوتا ہے۔

    وھي- أي: العورة- للرجل ما تحت سرتہ إلی ما تحت رکبتہ (تنویر الأبصار مع الدر والرد، کتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، ۲:۷۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ: ”ما تحت سرتہ“:فالسرة لیست من العورة، درر۔قولہ: ”إلی ما تحت رکبتہ“: فالرکبة من العورة لروایة الدار قطني: ﴿ما تحت السرة إلی الرکبة من العورة﴾؛ لکنہ محتمل فالاحتیاط في دخول الرکبة، ولحدیث علي  رضي الله عنه  قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:﴿ الرکبة من العورة﴾، وتمامہ في شرح المنیة (رد المحتار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند