• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 151164

    عنوان: ڈاڑھی كے سفید بالوں كو رنگنا افضل ہے؟ یا سفید ہی رہنے دینا افضل ہے؟

    سوال: (۱) اگر کسی شخص کے سر اور ڈاڑھی کے بال سفید ہیں تو کیا ان کو مہندی لگاکر رنگنا افضل ہے؟ یا سفید ہی رہنے دینا افضل ہے؟ (۲) اور سنت کیا ہے؟

    جواب نمبر: 151164

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 853-823/sd=9/1438

    سر اور ڈاڑھی کے بالوں میں مہندی لگانا مستحب ہے۔ یستحبُ لِلرَّجُلِ خِضَابُ شَعْرِہِ وَلِحْیَتِہِ وَلَوْ فِی غَیْرِ حَرْبٍ فِی الأَصَحِّ۔ ---( رد المحتار علی الدر المختار 5 / 271 ط إحیاء التراث )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند