• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 149304

    عنوان: کیا کوئی آدمی ختنے کے بغیر مسلمان نہیں رہ سکتا؟

    سوال: کیا کوئی آدمی ختنے کے بغیر مسلمان نہیں رہ سکتا؟

    جواب نمبر: 149304

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 826-773/L=7/1438

    مسلمان ہونے یا اسلام پر باقی رہنے کے لیے ختنہ ضروری نہیں ہے، البتہ چونکہ ختنہ سنت موٴکدہ اور شعائر اسلام میں سے ہے، اس لیے بلاعذر شدید یہ حکم ساقط نہیں ہوتا ، اگر آدمی بالغ ہوچکا ہو اور اس میں ختنہ کرانے کی طاقت ہو تو ضرور ختنہ کرالینا چاہیے، والأصل أن الختان سنة کما جاء في الخبر ومن شعائر الإسلام․ (الدر المختار: ۱۰/ ۴۸۰مسائل شتی)․ وقیل فی ختان الکبیر إذا أمکنہ أن یختن نفسہ فعل، وإلا لم یفعل ․․․ والظاہر فی الکبیر أنہ یختن ویکفی قطع الأکثر․ (شامي: ۹/ ۵۵۹)․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند