• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 146163

    عنوان: کیا غیر ضروری بال کو دور کرنے کے لیے ہئیر ریمول کریم کا استعمال کیا جاسکتا ہے؟

    سوال: کیا غیر ضروری بال کو دور کرنے کے لیے ہئیر ریمول کریم(hair removal cream) کا استعمال کیا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 146163

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 263-246/M=2/1438

     

    غیر ضروری بال سے کس حصے کے بال مراد ہیں؟ زیر بغل اور زیر ناف کے بال صاف کرنا ثابث ہے اور اس کے لیے مذکورہ کریم کا استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن مردوں کو اس کے لیے بلیڈ وغیرہ کا استعمال اچھا ہے او رعورتوں کے لیے چونا، کریم، پاوٴڈر وغیرہ کا استعمال بہتر ہے۔ اور سینہ پشت اور پیر کے بال صاف کرنا خلاف ادب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند