• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 11701

    عنوان:

     پینٹ اور شرٹ پہننا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

     پینٹ اور شرٹ پہننا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 11701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 621=518/د

     

    پینٹ کے چست ہونے کی وجہ سے اعفاء مستورہ ظاہر ہوتے ہیں، اٹھنے بیٹھنے میں دقت اور تکلف ہونے کی وجہ سے اس میں نماز مکروہ ہوتی ہے، ٹخنے ڈھکے ہونے کی وجہ سے ارتکاب حرام لازم آتا ہے، بوقت ضرورت استنجاء وغیرہ میں دقت پریشانی ہوتی ہے، بلکہ کبھی ناپاکی کا سبب ہوکر ادائے صلاة سے مانع بن جاتا ہے۔ نیز شعار صلحا کے خلاف ہے۔ بدون خاص ضرورت کے اس کے پہننے سے احتراز کرنا چاہیے۔

    شرٹ میں بھی اس طرح کی بعض خرابیاں ہیں، مثلاً کہنیوں کا کھلا ہونا جس سے نماز مکروہ ہوتی ہے، اس کا حکم بھی وہی ہے جو اوپر پینٹ کا لکھا گیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند