• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 11367

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ پر سونے کی انگوٹھی تو مرد کے لیے حرام ہے چاندی کی انگوٹھی کی اجازت اوراس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور آج کل دیگر دھات جیسے لوہا، تانبہ، پیتل یا رولڈ سونا کی انگوٹھی کا رواج ہوتا جارہا ہے۔ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور چاندی کی انگوٹھی پہننا سنت ہے تو وہ کس مقدار تک جائز ہے اس پر نگ استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں اور وہ کون سی انگلی میں پہننے کی اجازت ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11367

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 330=306/ب

    مردوں کے لیے صرف چاندی کی انگوٹھی جائز ہے، وہ بھی اس وقت جب کہ وزن میں ساڑھے چار ماشے سے کم ہو، چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں۔ اپنے داہنے ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی میں یا اس سے برابر والی انگلی میں پہن لے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند