• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 10467

    عنوان:

    کیا ہم چمڑے (جانور کی کھال) کی مصنوعات استعمال کرسکتے ہیں کیوں کہ ہمیں پتہ نہیں رہتا کہ وہ کون سے جانور کا چمڑا ہے خصوصاً سفری تھیلا جو کہ نماز میں بھی ساتھ میں ہوتا ہے اور موزے وغیرہ؟

    سوال:

    کیا ہم چمڑے (جانور کی کھال) کی مصنوعات استعمال کرسکتے ہیں کیوں کہ ہمیں پتہ نہیں رہتا کہ وہ کون سے جانور کا چمڑا ہے خصوصاً سفری تھیلا جو کہ نماز میں بھی ساتھ میں ہوتا ہے اور موزے وغیرہ؟

    جواب نمبر: 10467

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 239=23/ ب

    جی ہاں! آپ چمڑے کی مصنوعات استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ ماکول اللحم جانور کی کھال پاک ہے، البتہ سور کے چمڑے کے سوا باقی تمام غیر ماکول اللحم جانوروں کی کھال بھی دباغت کے ذریعہ پاک ہوجاتی ہیں۔ وکل إھاب دبغ فقد طھر وجازت الصلاة فیہ (ہدایة: ۱/۴۰)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند