• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 612

    عنوان: کمپنی کے سودی معاملات کے خلاف آواز نہ اٹھاپانا

    سوال:

    میں کیپٹل گین (شیئرز کی خرید و فروخت پر منافع) اور ڈیونڈنڈ کی نیت سے کمپنیوں کے شیئرز خریدتا ہوں۔ شریعت کی طرف سے شیئرز کی تجارت کے سلسلے میں جو شرائط ہیں میں ان کی مکمل پابندی کرتا ہوں۔ بہر حال لیکن میں ایک شرط نہیں پوری کرپاتا ہوں، وہ یہ کہ میں جس کمپنی کے شیئرز لیتا ہوں اور انھیں کچھ دن رکھتا ہوں، ان کے سودی معاملات کے خلاف آواز نہیں اٹھاپاتا ہوں۔ براہ کرم، درج ذیل سوال کا جواب عنایت فرمائیں گے:

    کیا صرف سالانہ جنرل میٹنگ میں ہی آواز اٹھانا ضروری ہے؟ یا خط یا ای میل لکھ کر بھی اپنا اعتراض درج کیا جاسکتا ہے؟ اگر ہاں، تو وہ خط یا ای میل کس کو لکھا جانا چاہیے؟ کیا ایسا مکتوب صرف ایک بار لکھنا چاہیے یا ہرسال؟ اگر کوئی شخص سود کے خلاف آواز اٹھانے کے علاوہ جملہ شرعی شرائط پورا کرتا ہو تو کیپٹل گین اور ڈیویڈنڈ کی کمائی اس کے لیے حلال رہے گی یا حرام؟ میں نے ماضی میں شیئرز کی تجارت کر کے منافع کمایا ہے اور ڈیویڈنڈ بھی حاصل کیا ہے، لیکن کمپنی کے سودی معاملات کے خلاف آواز نہیں اٹھائی ہے۔ اب میں نے ان شیئرز کو بیچ کر دوسری کمپنیوں کے شیئرز خرید لیے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میرے لیے کیپٹل گین اور ڈیویڈنڈ حرام ہے؟ مجھے اب کیا کرنا چاہیے؟ مجھے حتمی طور پر معلوم نہیں کہ میں نے ماضی میں کون کون سے شیئرز بیچے اور خریدے ہیں۔

    جواب نمبر: 612

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 534/ب=523/ب)

     

    آپ شیرز کس طرح خریدتے ہیں اور منافع کب لیتے ہیں شیرز کی خریداری اور منافع لینے میں کتنے دنوں کا فاصلہ ہوتا ہے اپنے طریقہ کار کی پوری تفصیل لکھئے اس کے بعدہی جواب دیا جاسکتا ہے، کیوں کہ آج کل شیرز خرید نے اور بیچنے کی بہت سی صورتیں ہیں۔ معلوم نہیں آپ کس صورت سے شیرز خریدتے اور بیچتے ہیں. براہ مہربانی اپنا طریقہٴ کار وضاحت کے ساتھ لکھئے پھر جواب لکھا جائیگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند