• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 428

    عنوان:

    سائبر کیفے چلانے والے کی آمدنی حلال ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میں ایک نیٹ کیفے چلاتا ہوں۔ لوگ یہاں اپنی ذمہ داری پر آتے ہیں اور اپنا کام کرتے ہیں ، ای میل کرتے ہیں یا دوسرا کوئی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق کام کرتے ہیں۔ کبھی کبھی کچھ لوگ غلط سائٹیں بھی دیکھتے ہیں جسے میں روک نہیں سکتا۔ کیا میری کمائی حلال ہے؟ کیوں کہ میں ان سے ایسا کرنے کے لیے کبھی نہیں کہتا۔

    جواب نمبر: 428

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 705/هـ=473/هـ)

     

    اگر آپ حرام کام میں استعمال سے روک دیتے ہیں اور اس کی اجازت آپ نہیں دیتے، وہ لوگ ازخود ایسا کرتے ہیں باوجود منع کرنے کے نہیں مانتے تو آپ کی روزی پر اس کی وجہ سے حرام ہونا کا حکم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند