• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 175323

    عنوان: موبائل اسٹینڈ اور ہیڈفون كی خرید وفروخت كرنا

    سوال: میں الگ الگ الیکٹرونکس سامانوں اور اجزاء کو آن لائن بیچتاہوں، ابھی نیا کاروبار شروع کیا ہے ، بس ایک بات دل میں بار بار آرہی ہے دو چیزوں کے بارے میں ایک موبائل ہولڈنگ /اسٹینڈ اور دوسرا ہیڈ فون ، یا اس کا کوئی علیحدہ پارٹ بیچنا یا دونوں چیزوں کو بیچ کر ملی ہوئی اجرت حرام ہے یا حلال ؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 175323

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 336-261/D=04/1441

    موبائل ہولڈنگ / اسٹینڈ اور ہیڈفون کا صحیح استعمال بھی ہوتا ہے، اور فقہاء نے تصریح کی ہے کہ جس چیز کا جائز استعمال بھی ہو اس کی خرید و فروخت درست ہے، لہٰذا موبائل ہولڈنگ اسٹینڈ کو آن لائن بیچنا درست ہے۔ جو شخص ان کا غلط استعمال کرے گا وہ خود ذمہ دار ہوگا۔ في الدر: والحاصل أن جواز البیع یدور مع حل الانتفاع ۔ مجتبی ۔ واعتمدہ المصنف ۔ (الدر مع رالرد: ۷/۲۶۰، ط: زکریا، باب البیع الفاسد)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند