معاملات >> بیع و تجارت
سوال نمبر: 173192
جواب نمبر: 17319201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:26-75/sd=2/1441
تحقیق سے معلوم ہوا کہ لاکھ کی چوڑی ؛ چوڑی کی ایک قسم ہے جس کو مخصوص طریقے پر بنایا جاتا ہے،یہ چوڑی مسلم اور غیر مسلم دونوں قسم کی عورتیں استعمال کرتی ہیں، غیر مسلم کا اس کے بارے میں کوئی خاص تصور نہیں ہے، ہاں اس چوڑی میں مورتی کی تصویر بھی بنائی جاتی ہے، پس اگر لاکھ کی چوڑی میں تصویر یا مورتی وغیرہ کا ڈیزائن نہ ہو، تو اس کی تجارت کی جاسکتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ میرے ایک جاننے والے کی پولٹری فارم پر کام کرنے والے ایک شخص سے بات چیت ہے وہ ان کو روزانہ انڈے کی ایک یا دوپیٹی مارکیٹ سے کم دام پر دے جاتا ہے۔یعنی مثلاً مارکیٹ میں ایک سو پینتالیس روپیہ ہے تو وہ شخص ان کو ایک سو بیس روپیہ کے حساب سے دیتاہے۔میں نے ان سے کہا آپ مجھ کو دے دو میں آگے سپلائی کرتا ہوں۔ وہ مجھے دینے لگے اور میں سپلائی کرنے لگا۔ایک بات میں آ پ کو بتاتا چلوں کہ میں چھ یا سات ماہ سے بے روزگار ہوں اور میرے پاس اگلے دن کھانے کے بھی پیسے نہیں ہوتے اور میں شادی شدہ بھی ہوں یعنی حالات بہت زیادہ خراب ہوتے ہیں۔جب میں نے انڈوں سے متعلق ان سے بعد میں معلومات لی کہ ان کو اتنے کم دام میں انڈے کیسے ملتے ہیں تو یہ بات سامنے آئی کہ وہ کام کرنے والے وہاں سے چوری کرکے دیتے ہیں۔ اب آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ یہ کام میں کرسکتا ہوں یا نہیں،جب کہ میرے حالات بھی اتنے خراب ہیں؟برائے مہربانی شریعت کے حساب سے میری رہنمائی فرماویں۔
2391 مناظرای بے { Ebay }پر سامان بیچنا كیسا ہے؟
4179 مناظرویب سائٹ کے ذریعے پیسے کمانے کا حکم
3142 مناظردس روپیہ کا نوٹ اور ایک روپیہ کے دس سکے ایک ہی جنس کے ہیں یا مختلف جنس کے؟ اگر دس روپیہ کے نوٹ کے عوض نوسکے دئے جائیں تو سود ہوگا یا نہیں،عام طور پر بس والے پھٹکر لینے کے لیے ایسا کرتے ہیں؟
2999 مناظرمیں نے اپنے بزنس کے لیے سرمائے کے سلسلے میں کچھ لوگوں سے پیسے لیے ہیں۔ میری محنت اور ان کے پیسے۔ اب جب بزنس میں پروفٹ(منافع) آتی ہے تو مجھے کس طرح ان کو کمیشن دینا چاہئے؟ (۱) کیا میں فکس پرسینٹ پر بیچ کران کو کمیشن دے سکتاہوں؟ اس میں سیلز کے ساتھ پیسے چینج ہوتے رہتے ہیں ؟ (۲) کمیشن دینے کا شریعت میں کیاحکم ہے؟
2767 مناظرکیا ڈراپ شیپنگ حلال ہے یا حرام؟
11352 مناظر25 فیصد اور 75 فیصد نفع کے تناسب سے شرکت کیسی ہے؟
5433 مناظرآن لائن بزنس كرنا ٹھیك ہے یا نہیں؟
5531 مناظرڈراپ شپنگ اور کمیشن کا حکم
4550 مناظراگر کسی تجارت کے لیے لون لینے پر اس پر حکومت کی طرف سے ایک سبسڈی (مدد) ملتی ہے اگر یہ مدد ،لگنے والے سود سے زیادہ ہے تو کیا لون لے کر تجارت کرسکتے ہیں (چونکہ یہ سود بھی حکومت کے پاس جاتا ہے او ریہ سبسڈی (مدد) بھی حکومت کی طرف سے ملتی ہے؟
1820 مناظر