• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 172932

    عنوان: جب پروپرٹی زیادہ ہے تو ادائیگی كے بقدر پروپرٹی بیچ كر قرض ادا كردیں ان شاء اللہ بزنس میں بركت ہوگی

    سوال: قرض لے کر بزنس شروع کیا تھا، دس سال سے ہمارا قرض زیادہ ہونے کی وجہ سے بزنس بھی روک گیاہے، الحمد للہ، ہمارے پاس قرض سے زیادہ پروپرٹی ہے، لیکن ہمیں جو امید کرتے ہیں وہ قیمت نہیں مل رہی ہے، اس لیے پانچ سال سے اس کا انتظار کررہے ہیں کہ قیمت بڑھ جائے تو قرض ادا کردیں گے، سوال یہ ہے کہ کیا ایسا انتظار کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 172932

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1394-1036/B=1/1441

    جب آپ کے پاس قرض سے زیادہ پراپرٹی ہے تو آپ ادائیگی قرض کے بقدر اپنی پراپرٹی کو پہلی فرصت میں فروخت کریں اور اس کی قیمت سے قرض خواہوں کا قرض ادا کریں۔ اس کے بعد بزنس میں ان شاء اللہ برکت ہوگی۔ یہ غیر معمولی انتظار آپ کے لئے جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند