• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 162054

    عنوان: آن لائن موبائل خریدكر زبادہ دام میں بیچنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام مسئلہ ہذا کے سلسلہ میں؟ آج کل ایک کمپنی (XiaOmi) کے موبائل بہت بکتے ہیں بات یہ ہے کہ یہ کمپنی اپنی Sale نکالتی ہے ہفتہ میں ایک بار کچھ لوگ جو زیادہ جلدی موبائل بک کر لیتے ہیں وہ اس کو اپنے پاس منگا کر کسی موبائل کی دکان یا کسی شخص کو اس کی اصل قیمت سے ۵۰۰ سے ۱۵۰۰ روپیے اضافہ کرکے دیتے ہیں، جو شخص بک نہیں کر پاتا جلدی وہ آسانی سے لے لیتا ہے ، اسے بلیک مارکٹنگ بھی کہا جاتا ہے طلباء کے درمیان آج کل یہ بسینز زیادہ عام ہو گیا ہے ۔ کیا یہ شرعاً جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 162054

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1278-1115/L=10/1439

    موبائل بک کرادینے کے بعد اگر اس موبائل کو اپنے قبضہ میں لے لیا جائے اور گویا پہلا معاملہ تام ہوجائے تو اس موبائل کو آگے نفع کے ساتھ فروخت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند